یونس خان نے بابر اعظم کو حقیقی چیمپئن، رول ماڈل قرار دیدیا

کراچی،جون۔ماضی کے عظیم بیٹر اور سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیوں اور ٹیلنٹ سے ملک کے لیے زیادہ کچھ کریں ،وہ حقیقی چیمپئن ہیں۔ ورلڈ کلاس بیٹر جب ملک اور فیملی کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں تو اچھا لگتا ہیبابر اعظم ہمارے لیے باعث فخر اور نوجوان کرکٹرز کیلیے رول ماڈل ہیں۔ جمعرات کولاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت بھرپور فارم میں ہیں۔ دعا ہے کہ وہ ملک کیلیے زیادہ کھیلیں اور اگر تھوڑی بہت انرجی بچ جائے تو پھر اپنے لیے بھی کھیلیں۔ پاکستان ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ضروری نہیں ہے کہ آپ کو سود مند ماحول ملے ، ہمارے کرکٹرز وارئیرز ہیں ، انہیں ہر موسم میں ہر صورتحال میں کھیلنا ہے ، اس طرح کے گرم موسم میں جب آپ پرفارم کرتے ہیں تو مزید پختہ ہو تے ہیں ، گزشتہ رات جس طرح پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے اس میں پوری ٹیم نے حصہ ڈالا، خوشدل شاہ نے جس طرح بیٹنگ کی وہ بہت زبردست لگا ، جب آپ میچ جتواتے ہیں تو وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

 

Related Articles