یوم خواتین : آفریدی نے اہلیہ اور 5 بیٹیوں کے ہمراہ اہم پیغام شیئر کردیا

کراچی،مارچ۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اہم پیغام شیئر کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفریدی نے اپنی، اہلیہ اور پانچوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں خواتین کو کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت قرار دیا۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ آپ کائنات کو زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں۔سابق کپتان نے مزید لکھا کہ 5 شاندار بیٹیوں کا باپ ہونے کے ناطے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو بدلنے کی طاقت ہے۔آفریدی نے یوم خواتین کی مبارک باد دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئیے اس دن کو روزانہ منائیں اور ان کا ساتھ دیں۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں جن کے نام اقصی، اجوہ، انشاء ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔

Related Articles