یورپی یونین نے چینی مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قراردینے کی مخالفت کردی

اسٹاک ہوم،جنوری۔ امریکہ اور اٹلی نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ جاپان، انڈیا ملائیشیا اور تائیوان نے بھی چینی مسافروں کیلئے کووڈ ٹیسٹ کی شرط عائد کردی ہے جبکہ یورپی یونین نے اقدام کی مخالفت کردی۔ یہ اعلان چین میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، چین میں ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھرگئیہیں جس نے خاص طور پر معمرافراد کو سخت متاثر کیا ہے، یورپی یونین کی صحت سے متعلق ایجنسی نے چین سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ لازمی قرار دیئے جانے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ، یورپ میں بیماریوں سے بچائو اور اس پر قابو پانے کیلئے قائم ادارے (ای سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اٹلی کی جانب سے چین سے آنے والے مسافروں پرکووڈ ٹیسٹ کا لازمی قانون متعارف کروائے جانے کے باوجود یورپی یونین کو ایسے اقدامات کرنے کے ضرورت نہیں ہے۔ قبل ازیں امریکہ میں صحت کے تحفظ کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے ’’یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘‘ نے اعلان کیا کہ’ ’پانچ جنوری سے چین سے آنے والے تمام فضائی مسافروں کو روانگی سے قبل ائر لائنز کو ایک نیا منفی کووِڈ ٹیسٹ فراہم کرنا ہوگا‘‘۔امریکا کا یہ اقدام اٹلی، جاپان، انڈیا اور ملائیشیا کی جانب سے چین سے کووڈ 19کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے اقدامات کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

 

 

Related Articles