ہندی زبان کو مزید فروغ دیا جائے گا – شیو راج

بھوپال، اکتوبر۔ملک میں پہلی بار میڈیکل کالجوں میں ہندی زبان میں پڑھانے کی پہل سے پرجوش مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ یہ بظاہر ناممکن نظر آنے والا کام ریاست میں ممکن کر دیا گیا ہے۔ حکومت ہندی زبان کے زیادہ استعمال پر زور دے گی۔یہاں "ہندی ویمرش” سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے میڈیکل کالج کے پہلے سال کی نصابی کتابیں ہندی میں تیار کرلی ہیں۔ جب ہم نے یہ کام شروع کیا تو بہت سے لوگوں نے کہا کہ اسے ناممکن بتایا لیکن حکومت کی خصوصی ٹیم نے دن بدن اس کام کو ممکن بنا دیا ہے۔ اب پہلے سال کی کتابیں تیار ہو چکی ہیں۔ اب دوسرے، تیسرے اور اگلے سال کے ساتھ ساتھ پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کورسز کے لیے کتابیں تیزی سے تیار کی جائیں گی۔مسٹر چوہان نے بتایا کہ اتوار 16 اکتوبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھوپال میں منعقدہ ایک پروگرام میں ان کتابوں (ایم بی بی ایس کے پہلے سال کی کتابیں) جاری کریں گے۔ اس موقع پر طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ بھی موجود رہیں گے۔قبل ازیں ہندی ومرش پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ حکومت سرکاری کاموں میں ہندی زبان کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس کے تحت صرف ہندی زبان میں جگہوں کے نام وغیرہ لکھنے پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے بھوپال میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ اس کام میں ضروری اقدامات کریں۔

Related Articles