ہندوستان کی گیندبازی اتنی بہترین تھی کہ ہم جیت کے بارے میں سوچ ہی نہیں سکے : ولیمسن

کانپور، نومبر۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پیر کے روز کانپور میں ٹیم انڈیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد کہا کہ ہندوستان کی گیندبازی اتنی اچھی رہی کہ ان کی ٹیم میچ میں کبھی بھی جیت کے بارے میں سوچ ہی نہیں سکی۔ ولیمسن نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم پانچویں دن کھیلنے آئے تو ہمیں معلوم تھا کہ میچ میں تینوں نتائج ممکن ہیں، حالانکہ دوسرے اور تیسرے سیشن میں ہندوستان ہمیں دباؤ میں رکھنے میں کامیاب رہا۔ یہاں رن بنانا مشکل تھا اور پچ پر بہت کم اچھال تھا۔ اگر سب کچھ ٹھیک ہوتا تو ہم ایک بار ہدف تک پہنچنے کی کوشش ضرورکرتے، لیکن آخری وکٹ کے لیے جس طرح سے شراکت قائم ہوئی اور جس طرح ہمارے بلے بازوں نے میچ ڈرا کرنے کے لیے جدوجہد کی، یہ دیکھنا بہت اچھا تجربہ تھا۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا، “اس حتمی نتیجے کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں کافی محنت کرنا پڑی۔ اگر ہم پورے میچ پر نظر ڈالیں تو مختلف اوقات میں ہمارے کھلاڑیوں کی جانب سے نمایاں شراکتیں ہوئیں جو ہماری ٹیم کے لیے بہت مفید رہی ہیں۔ دوسری اننگز میں ہندوستان کی جانب سے ردھیمان ساہا نے اہم اننگز کھیلی۔ انہوں نے اکشر پٹیل کے ساتھ اچھی شراکت داری کی۔ اس شراکت نے ہندوستان کو اپنی اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد میچ جیتنے والے انداز کے ساتھ آگے بڑھایا ۔ ہمارے لیے ناکافی تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا بہت اچھا تجربہ تھا، بلے بازوں کے لیے پچ پر کچھ وقت گزارنا اور گیندبازوں کے ذریعہ اچھی گیندبازی کرنا ایک بہترین تجربہ تھا۔ ہمارے لئے یہ ضروری تھا ۔ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ جب ہم نئے میدان پر جائیں تو اس کے مطابق ہم آہنگ ہو جائیں۔قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازوں کائل جیمیسن اور ٹم ساؤتھی نے شاندار گیند بازی کی اور ہندوستان کو سخت چیلنج دیا۔ ان دونوں نے 14 وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کو میچ میں ہمیشہ برقرار رکھا۔ یہ کارکردگی اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ پچ اسپنرز کے مطابق سازگار رہی ۔ ہندوستانی ٹیم بھی اس پچ پر اپنے اسپنرز پر پوری طرح سے منحصر نظر آئی۔

Related Articles