ہندوستان نے 11 سال بعد ورلڈ کورف بال چیمپئن شپ میں جگہ بنائی

بنکاک، دسمبر۔ ہندوستانی کورف بال ٹیم نے ایشیا اوشیانا چیمپئن شپ 2022 میں پانچویں نمبر پر رہ کر 11 سال بعد عالمی چمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ہندوستان نے اتوار کو یہاں آئی کے ایف ایشیا-اوشینیا کورف بال چمپئن شپ کے اپنے آخری میچ میں جاپان کو 12-10 سے شکست دی۔ہندوستان کی چیمپئن شپ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 18-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد تاہم، ٹیم نے واپسی کرتے ہوئے جاپان (15-10) اور میزبان تھائی لینڈ (16-9) کو شکست دی۔ چینی تائپے سے 11-36 سے شکست کھانے کے بعد ہندوستان نے انڈونیشیا کو 25-8 سے ہرا کر عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔انٹرنیشنل کورف بال فیڈریشن (آئی کی ایف) کے زیر اہتمام ورلڈ چیمپئن شپ 20 سے 29 اکتوبر 2023 تک تائپے میں کھیلی جائے گی۔ہندوستان 11 سال بعد عالمی چمپئن شپ میں حصہ لے گا جبکہ اس سے قبل اس نے 2011 میں اس ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی تھی۔

 

Related Articles