ہاردک پانڈیا کی آئی پی ایل میں واپسی قابل تعریف ہے: سریش رینا

ممبئی، اپریل ۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان اور سریش رینا ٹاٹا آئی پی ایل 2022 میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس سے متاثر ہیں اورانہوں نے ایک گیندباز کے طور پر ہاردک کی واپسی کی تعریف کی۔ پٹھان اور رینا دونوں نے کہا کہ گجرات ٹائٹنز کے کپتان نے ابتدائی میچ میں اچھی گیند بازی کی اورسیزن آگے بڑھنے کے ساتھ ہی وہ بہتر ہوکر سامنے آئیں گے۔ ٹاٹا آئی پی ایل کے آفیشل براڈکاسٹر، اسٹار اسپورٹس پر کرکٹ لائیو کے ایک ایپی سوڈ کے دوران، سریش رینا نے کہا، جس طرح ہاردک پانڈیا واپس آئے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ چوٹ سے واپسی کرنے والے کھلاڑی کی زندگی میں، اس کا خاندان، خاص طور پر، اس کی بیوی سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہم بولنگ کے دوران ان کی اہلیہ کے چہرے پر خوشی دیکھ سکتے تھے۔ ہاردک کی صحت یابی میں ان کے بڑے بھائی کرنال نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں وہ تمام اعتماد دیا ہے جس کی انہیں ضرورت تھی۔ ہاردک فٹ نظرآرہے ہیں اوروہ بھی گیندکے ساتھ اچھی رفتار پیداکرنا، یہ گجرات ٹائٹنز کے لیے اچھااشارہ ہے۔ شو کے دوران سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ ہاردک پانڈیا کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر بولنگ شروع کر دی ہے، وہ بولنگ کرتے ہوئے زیادہ جھکنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی پیٹھ پرزیادہ دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں۔ ان کی رفتار میں معمولی کمی ہو سکتی ہے، لیکن ٹورنامنٹ کے آغاز میں دو تین اچھے اوورز ڈالنے سےانہیں اچھی کارکردگی کا اعتماد ملے گا۔

 

 

Related Articles