گناتھیلاکا کو عصمت دری کے معاملے میں مشروط ضمانت ملی

سڈنی، نومبر۔ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران عصمت دری کے الزام کا سامنا کررہے سری لنکا کے کرکٹر دانوشکا گناتھیلاکا کو کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت مل گئی ہے۔مجسٹریٹ جینٹ والکوسٹ کی عدالت نے تقریباً 1 کروڑ 20 روپے کی رقم کی ادائیگی پر انہیں ضمانت دے دی۔ عدالت نے کہا- گوناتیلاکا کو سری لنکا بورڈ اور حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ ہم ضمانت دے رہے ہیں لیکن انہیں کچھ شرائط ماننی ہوں گی جس میں ہر روز انہیں پولیس تھانے میں حاضری دینی ہوگی۔رات نوبجے سے صبح پانچ بجے تک نگرانی میں رہیں گے۔شکایت کرنے والی خاتون سے رابطہ نہیں کرسکیں گے اور سوشل میڈیا سے دور رہیں گے۔ 31 سالہ کرکٹر گوناتھیلاکا پر ایک آسٹریلیائی خاتون نے عصمت دری کا الزام لگایا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات جاری رہنے کے دوران وہ آسٹریلیا سے باہر نہیں جا سکیں گے۔دانوشکا نے 2 نومبر کو سڈنی کے متاثرہ خاتون سے ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ملاقات کی تھی۔ رات کا کھانا کے بعد دانوشکا اس خاتون کے گھر گئے، جہاں خاتون نے الزام لگایا کہ کرکٹر نے اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔ واضح رہے کہ گناتھیلاکا 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے۔ انہیں سڈنی پولیس نے 5 نومبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سپر 12 میچ کے بعد ٹیم ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔

Related Articles