گاوسکر نے ٹیسٹ کیپ دے کرشریئس ایئرکاحوصلہ بڑھایا

کانپور ، نومبر۔کانپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئرکا ڈیبیومیچ کھیلنے اترے شریئس ایئر کو ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ٹیسٹ کیپ پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔گرین پارک گراؤنڈ میں جمعرات کو میچ شروع ہونے سے پہلے گواسکر نے شریئس کو ٹیسٹ کیپ پیش کی، جسے شریئس نے کچھ دیر تک دیکھنے کے بعد اسے چوما اور پہن لیا۔ گواسکر نے انہیں کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ بعد میں ٹیم کے ارکان نے شریئس کو ان کی اس حصولیابی پر مبارکباد دی۔پٹھوں میں کھنچاو کے سبب آخری وقت پر ٹیم سے باہر ہوئے لوکیش راہل کی جگہ شریئس ایئر کو موقع دیا گیا ہے۔ اپنی 27 ویں سالگرہ سے 11 دن پہلے، ممبئی کے شریئس اس سے پہلے ہندوستان کے لیے 22 ون ڈے کھیلے ہیں جس میں انہوں نے ایک بار سنچری بنائی ہے جبکہ وہ آٹھ بار اپنا اسکور 50 سے آگے لے گئے ہیں۔ بیٹنگ کے علاوہ ہندوستانی کپتان ان کا استعمال لیگ بریک اسپنر کے طور پر بھی کرسکتے ہیں۔

 

Related Articles