کے اے ایف سی پر میگی پیش کرنے کے لیے نیسلے کے ساتھ شراکت داری

نئی دہلی، نومبر۔فاسٹ فوڈ نیٹ ورک کے ایف سی نے نیسلے کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے تاکہ اس کے اسٹورز پر میگی پیش کی جا سکے۔کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے حصے کے طور پر کے ایف سی پوپ کورن بال میڈ ود میگی کو اپنے اسٹورز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ دونوں برانڈز ایک ساتھ مل کر کے ایف سی کے چکن پاپ کارن اور میگی نوڈلز کے کرنچی اور کومبو کے پیالے لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میگی اور کے ایف سی دونوں ہی مشہور برانڈز ہیں، جنہیں صارفین پسند کرتے ہیں۔ اس لیے یہ اس منفرد شراکت داری کے ذریعے پیش کی گئی ہے۔ اس شراکت داری کے نتیجے میں ایک شاندار نسخہ سامنے آیا ہے۔ کے ایف سی اور میگی کے شائقین کے لیے کے ایف سی پوپ کورن بال میڈ ود میگی کا لمیٹڈ ایڈیشن ابھی متعارف کرایا گیا ہے۔

Related Articles