کیریئر کی پہلی پرفارمنس میں دو منٹ بعد ہی اسٹیج سے اتار دیا گیا تھا، ذاکر خان

ممبئی،جنوری۔بھارت کے معروف کامیڈین ذاکر خان نے رواں ہفتے کپل شرما شو میں بطور مہمان شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ پہلی بار جب میں پرفارمنس دینے اسٹیج پر آیا تو مجھے صرف دو منٹ میں ہی اسٹیج سے ہٹا دیا گیا تھا۔ذاکر کا کہنا تھا کہ بہت سے لطیفے آپ کی فیملی اور دوستوں کیلئے مزاحیہ ہوتے ہیں کیونکہ انہیں آپ کے لطیفے کا پس منظر معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایسے حاضرین جو آپ کو نا جانتے ہوں انہیں کوئی کہانی سنا کر ہنسانا مشکل ہوتا ہے مگر یہ کام اصل کامیڈین کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپل شرما نے جو چنگاری بھڑکائی اس نے ہم سب میں ایک نیا جذبہ بھر دیا۔ذاکر نے کہا کہ کامیڈی کو کبھی بھی اتنی اہمیت نہیں دی جاتی تھی لیکن اب کوئی بھی بڑی فلم ایسی نہیں ہے جو اس اسٹیج پر پروموشن کیلئے نہ آتی ہو۔

Related Articles