شہناز گل اور گرو رندھاوا کی فوٹوشوٹ کے دوران باتیں کرنیکی ویڈیوز وائرل

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے رئیلٹی شو "بگ باس 14″ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل اور بھارتی گلوکارگرندھاوا کی فوٹوشوٹ کرواتے ہوئے کیمرہ کرئیو سے باتیں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل اور بھارتی گلوکار گر رندھاوا کی کا نیا گانا 10جنوری کو ریلیز ہونے جارہا ہے۔ جس میں شہناز گل بھی فیچر کریں گی۔ اس گانے کے حوالے سے لیے جانے والے ایک فوٹو شوٹ کے دوران کی ویڈیو کو شہناز گل نے اپنے اورگرو رندھاوا کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شہناز گل نے کیپشن میں لکھا کہ ” کیپشن خود لکھ لو، مجھے نہیں کچھ سمجھ آرہا "۔ جبکہ اس ویڈیو کے دوران شہناز گل کو کیمرہ مین سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے”۔شہناز نیویڈیو میں کہا کہ "او بھائی لائٹ تو چھوڑ دو ",جس پر گرو رنداوا نے جواب دیا "انہوں نے بولا ہے اس کو یہی لائٹ چاہیے”۔اس شوٹ کے دوران کیمرہ کرئیو کی جانب سے یہ آواز آئی کہ” اب ہم الائچی پھنکیں گے آپ منہ کھولیں گا "۔اس پر ایک کیمرہ مین نے کہا کہ” کس کیمرے کی طرف دیکھنا ہے۔یہ تصاویر میں کھینچ تو لوں لیکن لیک نہیں ہونی چاہیے "۔گرو رندھاوا اور شہناز گل کا نیا گانا "مونا ریسہ”کے حوالے سے ان دونوں کے مداح منتظر ہیں۔ جو کہ 10 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ اس گانے کے حوالے سے شہناز گل اورگرو رندھاوا مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کر رہے ہیں۔ دونوں شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اس گانے کے حوالے سے تشہیری مہم کررہے ہیں۔

Related Articles