کیا اروشی روٹیلا اسپتال میں رشبھ پنت سے ملنے گئی تھیں؟

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو سوچنے اور قیاس آرائیاں کرنے پر مجبورکردیا۔میڈیا کے مطابق 28سالہ اروشی روٹیلانے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ممبئی کے اسپتال کی تصویر شیئر کی جس میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کا علاج جاری تھا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی جانب سے اسپتال کی تصویر شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ وہ رشبھ پنت سے ملنے گئیں تھیں۔میڈیا کے مطابق 25 سالہ رشبھ پنت کو گھٹنے اور ٹخنے میں لگنے والی چوٹ کے علاج کے لییدوسرے اسپتال منتقل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد اروشی روٹیلا کی جانب سے اسپتال کی تصویر شیئر کی گئی۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اسپتال کی تصویر شیئر کرنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی تاہم انہوں نے صرف اتنا بتایا کہ اس وقت وہ ممبئی میں موجود ہیں۔رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا اور رشبھ پنت کے درمیان تعلقات کی خبریں کئی مرتبہ سامنے آچکی ہیں۔دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات کی افواہیں 2018ء میں پہلی مرتبہ سامنے آئیں جب انہیں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد رشبھ پنت نے ان افواہوں کی تردید کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

Related Articles