کھرگون میں کرفیوکے سلسلے میں مقامی انتظامیہ فیصلہ کرے گا:وزیر داخلہ

بھوپال، اپریل۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ کھرگون میں نافذ کرفیو کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ فیصلہ کرے گا۔ڈاکٹر مشرا نے آج یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ کھرگون میں کرفیو کے سلسلے میں مقامی سطح پر فیصلہ ہوگا ۔جیسے حالات ہوں گے اس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائےگا۔جہاں ڈھیل دینی ہوگی،وہاں دیں گے۔وزیر داخلہ نے میڈیا میں آئی ان خبروں کی بھی تردید کی کہ تشدد سے دوچار علاقوں میں کئی گھر بکائی ہیں اور لوگ وہاں سے منتقل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کی منتقلی کی خبر افواح ہے۔جس گھر کا ذکر ہوا ہے اس پر واقعہ کے پہلے بکاؤ لکھا ہوا تھا۔ضلع میں اس وجہ سے کہیں منتقلی نہیں ہوئی ہے۔تشدد کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ 70 لوگ جیل جا چکے ہیں اور 20 سے زیادہ پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کئی تہوارآرہے ہیں۔اسے دیکھتے ہوئے سبھی ضلع الرٹ موڈ پر ہیں ۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے احتیاط کے طورپر سبھی وزرا کو اپنےاپنے چارج والے ضلعوں میں نظام پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہیں۔

Related Articles