کوہلی کی شاندار سنچری نے ہندوستان کو برتری دلائی

احمد آباد، مارچ۔ کرکٹ کے کنگ وراٹ کوہلی (186) کی شاندار سنچری اور اکشر پٹیل (79) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اتوار کو 571 رنز بنا کر ٹیم کو 100 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔کوہلی نے 364 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 186 رنز بنائے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 40 ماہ بعد سنچری بنائی۔ کوہلی نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری 22 نومبر 2019 کو بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ میں بنائی تھی۔ اکشر نے کوہلی کا ساتھ دیا، انہوں نے 113 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے، جب کہ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 162 رنز کی قیمتی شراکت داری کی۔ ہندوستان اس وقت 87 رنز سے پیچھے تھا جب اکشر ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن کوہلی کے ساتھ ان کی شراکت نے ٹیم کو برتری دلادی۔آسٹریلیا نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے دو رنز بنا لیے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ نے تین رنز بنائے جبکہ میتھیو کوہنمین صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Articles