کوہلی ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر رہ سکتے ہیں
ممبئی، جولائی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ بلے باز وراٹ کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز کے دوران بھی آرام دیا جا سکتا ہے۔کرک بز نے جمعرات کو کہا کہ کوہلی نے سلیکٹرز، ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے درخواست کی ہے کہ انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیا جائے۔کرک بز نے کہا کہ کوہلی کے علاوہ دیگر سینئر کھلاڑی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کریں گے۔اس دورے پر روی چندرن اشون کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اشون ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن انہوں نے گزشتہ سات ماہ سے کوئی محدود بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے، حالانکہ راہل دراوڈ کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اشون کو بتایا گیا تھا کہ ٹیم کو ان کے تجربہ اور مہارت کی ضرورت ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان 10 جولائی کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جا سکتا ہے۔