کوہلی اور گمبھیر کی بحث پر کمبلے نے کہا: یہ دیکھنا اچھا نہیں تھا
نئی دہلی، مئی۔رائل چیلنجرز بنگلور نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کو پیر کی رات یہاں آئی پی ایل کے ایک میچ میں 18 رنز سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، بنگلور نے 20 اوورز میں 126/9 کا معمولی مجموعہ بنایا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی ویراٹ کوہلی نے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے ابتدائی شراکت میں نو اوورز میں 62 رنز جوڑے۔ بنگلور کے گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی اور عمدہ بولنگ کرتے ہوئے لکھنؤ کو 19.5 اوور میں 108 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اسپنر کرن شرما اور تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ نے بالترتیب 2/20 اور 2/15 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران میچ کے بعد کوہلی اور لکھنؤ ٹیم کے مینٹور سابق ہندوستانی اوپنر گوتم گمبھیر کے درمیان کچھ گرما گرم بحث ہوئی جس سے جیو سنیما کے آئی پی ایل ماہر انیل کمبلے کچھ ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے جذبات تھے لیکن آپ ان جذبات کو یہاں نہیں دکھا سکتے۔ یہ ضروری ہے کہ آپ بات چیت کریں لیکن اس قسم کی بحث قابل قبول نہیں ہے۔ کمبلے نے کہا، "چاہے کچھ بھی ہو، آپ کو اپنے حریف اور میچ کا احترام کرنا ہوگا۔ ایک بار میچ ختم ہونے کے بعد، آپ کو ہاتھ ملانا ہوگا اور اپنی رنجشوں کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ کھلاڑی اور مخالف کا احترام ہوتا ہے۔” مجھے نہیں معلوم کہ ان کے درمیان کیا بات ہوئی، کچھ چیزیں ذاتی ہو سکتی ہیں لیکن آپ کرکٹ کے میدان پر ایسا نہیں چاہتے۔ گوتم اور ویراٹ اور دیگر کھلاڑی جو اس میں شامل تھے، یہ دیکھنا اچھی بات نہیں ہے۔ ” راہول کی چوٹ پر کمبلے نے کہا، "اگر کے ایل فٹ ہوتے تو ہم یہاں ایک مختلف کہانی دیکھتے، خاص طور پر اس طرح کی وکٹ پر۔