کورونا کے چار ہزار سے ائد نئے معاملے ،آٹھ متاثرین کی موت

نئی دہلی،یکم مئی. ملک میں 24گھنٹے میں کورونا متاثرین کے چار ہزار سے زائن معاملے سامنے آئے اور آٹھ لوگوں نے اس بیماری سے اپنی جان گنوا دی ۔اس درمیان کورونا کی ٹیکہ کاری بھی جاری ہے اور اسی سلسلے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 172لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,66,433لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے پیر کوجاری تعداد کے مطابق ملک میں کل متاثرین کی تعداد 4,49,49,671ہو گئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 1769سے گھٹ کر 47246رہ گئے ہیں۔ وہیں متوفیوں کی تعداد بڑھ کر 531547ہو گئی ہے ۔ اس مدت میں کورونا فعال سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6037سے بڑھ کر 44370878پر پہنچ گیا ہے۔ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے درمیان اڑیسہ میں فعال معاملوں کی تعداد میں سب سے زیادہ91کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ ، جموں کشمیر میں37،مغربی بنگال میں 35، کرناٹک میں 21،چندی گڑھ ، جھاڑکھنڈاور پدوچیری میں چار چار، میگھالیہ میں تین ، آندھراپردیش اور لداخ میں دودو اور گوا اور منی پور میں ایک ایک معاملے اضافہ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ، گزشتہ 24گھنٹوں میں دہلی میں سب سے زیادہ 409کورونا معاملوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اسی مدت میں کیرالہ میں 393، اور پنجاب میں 154، راجستھان میں 140،ہریانہ میں 135، ہماچل پردیش میں 114سمیت دیگر ریاستوں میں آندھرا پردیش ، بہار ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش مہاراشٹر ، تلنگانہ، تریپورہ ، اتراکھنڈ اور کورونا کے معاملوں میں کمی پائی گئی ہے۔

 

Related Articles