راہل گاندھی کی یاترا آنے سے پہلے قبرستان بحالی کا معاملہ سلجھا

الور،دسمبر۔ راجستھان کے الور میں قبرستان بحالی کی میو کمیونٹی کی مانگ کے معاملے میں آج سرکٹ ہاؤس میں سابق مرکزی وزیربھنور جتیندر سنگھ کی ثالثی میٹنگ منعقد ہوئی۔اس درمیان میو سماج کے عہدیدار سابق وزیر نصرو خان، غفور خان، صفت خان اور مولانا حنیف خان سمیت سوسائٹی کے لوگ موجود تھے۔ میٹنگ میں ہوئی بات چیت کے بارے میں سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج قبرستان کے معاملے پر میو سماج کے لوگوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس سلسلے میں غلطیاں ہوئی ہیں اور انھی غلطیوں کی وجہ سے دو افسران کو معطل کیا گیا ہے پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی جو بھی اس میں قصوروار ہو گا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ کمیونیکیشن گیپ کی وجہ سے یہ معاملہ اتنا بڑھ گیا لیکن اب کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ بات چیت کے بعد تمام تنازعات ختم ہو گئے ہیں اور سبھی لوگ مل کر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا خیرمقدم کریں گے۔سابق وزیر نصرو خان نے کہا کہ میو سماج کے ذریعے کافی عرصے سے قبرستان کی بحالی کی مانگ کے سلسلے لڑائی لڑی جا رہی تھی لیکن سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ سے بات ہوئی اور انہوں نے یقین دلایا ہے اس پر بیٹھ کر قبرستان کے معاملے کو حل کر لیا گیاہے۔اس معاملے میں مولانا حنیف خان نے کہا کہ دو ماہ سے قبرستان کا معاملہ چل رہا تھا لیکن آج جب بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Related Articles