کرینہ کپور نے یوگا انسٹرکٹر کے خوف سے بریانی، حلوے کو بائی کہہ دیا
ممبئی ،مارچ۔ بولی وڈ بے بو کرینہ کپور خان سوشل میڈیا پر لذیذ کھانوں کے ساتھ ویڈیوز ڈال کر پھنس گئیں اور ایسی پھنسیں کہ اب انہوں نے بریانی اور حلوے کو بائی بائی کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ اپنی فیملی تصاویر کے ساتھ وہ لذیذ کھانوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے دو ویڈیوز شیئر کئے۔ ایک ویڈیو بریانی کی اور دوسری حلوے کی ہے۔ یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد انہیں یاد آیا کہ یہاں انہیں کوئی دیکھ رہے جو ان کی کلاس اچھی طرح سے لگادے گا۔ کرینہ کو ڈر کسی اور کا نہیں بلکہ اپنی یوگا انسٹرکٹر کا لگا۔ پھر کیا تھا ، انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں وہ گھر کے ٹیرس پر یوگا کررہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ کی یوگا انسٹرکٹر آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہو، تو سمجھ لیں کہ یہ وقت بریانی اور حلوے کو بائی بائی کہنے کا ہے۔ کرینہ کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھنے کے بعد فینس سمجھ چکے ہیں کہ بے بو کھانے کی کافی شوقین ہیں۔ فینس کے ساتھ وہ اکثر لذیذ کھانوں کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہیں اگر کرینہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو بیٹے جیہہ کی پیدائش کے بعد سے وہ فلموں سے دور ہیں۔ اس سال وہ جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گی۔ فلم میں ان کے ساتھ عامر خان بھی نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ بے بو ، او ٹی ٹی پر بھی ڈیبیو کریں گی۔ سجائے گھوش کے ساتھ وہ ایک پروجیکٹ میں ساتھ نظر آنے والی ہیں۔