کرن جوہر مولا جٹ دیکھنے سنیما پہنچ گئے، تصویر وائرل

ممبئی،اکتوبر۔بالی وڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر بھی پاکستان کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے سنیما پہنچ گئے۔کرن جوہر کی مولا جٹ دیکھتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہے جس میں وہ سنیما میں بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں۔بالی وڈ فلمساز کی یہ تصویر معروف انسٹاگرام پیج انسٹینٹ بالی وڈ نے اسٹوری پر شیئر کی جس میں کرن جوہر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔کرن جوہر کی تصویر پر پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے تبصرے پیش کیے، کسی نے کہا کہ کرن خاص طور پر فواد خان کی وجہ سے فلم دیکھنے آئے جبکہ کوئی بولا انہوں نے یہ فلم ماہرہ کی وجہ سے دیکھی۔خیال رہے کہ کرن جوہر دبئی میں موجود ہیں اور انہوں نے پاکستانی فلم دبئی میں دیکھی۔واضح رہے کہ جیو فلمز کی شاندار پیشکش دی لیجنڈ آف مولا جٹ کمائی میں تمام پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے 200 کروڑ کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔

 

Related Articles