اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے والی ہیں؟

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول آج کل اپنی نئی فلم ’سلام وینکی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس دوران وہ اپنی بیٹی نیسا دیوگن کے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیتی بھی نظر آرہی ہیں۔جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ ایک کے بعد ایک نامور بالی ووڈ اسٹارز کے بچوں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔جس کے بعد کاجول نے ایک صحافی کی جانب سے نیسا دیوگن کی بالی ووڈ میں انٹری کے بارے میں سوال پوچھنے پر کہا کہ نہیں، نیسا کا ابھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال نیسا بیرون ملک اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہے اور زندگی کو بھرپور انداز سے گزار رہی ہے۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن کا فی الحال بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ اکثر ہی سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔نیسا دیوگن نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر روایتی لباس پہنے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جوکہ ان کے فالوورز کی جانب سے بہت پسند کی گئی لیکن کچھ صارفین نے اس تصویر پر کافی نامناسب تبصرے بھی کیے۔جس پر کاجول نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران غصّہ کرنے کے بجائے بہت دلچسپ تبصرہ کیاتھا۔

Related Articles