کرناٹک کے ذریعہ ضبط کیا گیا مہاراشٹر کا علاقہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے: ٹھاکرے

ناگپور، دسمبر۔مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پیر کو ریاستی قانون ساز کونسل میں کہا کہ مرکزی حکومت کو کرناٹک کے زیر قبضہ مہاراشٹر کے علاقے کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دینا چاہئے۔مہاراشٹرا اور کرناٹک کے درمیان سرحدی تنازعہ پر ایوان بالا میں بات کرتے ہوئے مسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ یہ صرف زبان اور سرحد کا معاملہ نہیں ہے بلکہ انسانیت کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے وزیر اعلی سرحدی تنازعہ پر جارحانہ ہیں جبکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے خاموش ہیں۔مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ بیلگاوی پر فیصلہ نہیں دیتی، کاروار اور نپنی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جانا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسے اسمبلی میں پاس ہونے والی قرارداد میں شامل کیا جائے۔ دریں اثنا اسمبلی کمپلیکس کے باہر اپوزیشن جماعتوں نے کرناٹک-مہاراشٹرا حکومت سرحدی مسئلہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بھی لگائے۔اسمبلی میں شیوسینا کے ایم ایل اے بھاسکر جادھو نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر حکومت سرحدی تنازعہ پر ایک مضبوط قرارداد پاس کرے۔

Related Articles