دھرمیندر پردھان نے آسٹریلیا کے ساتھ اسٹوڈنٹ ویزا کا معا،لہ اٹھایا

نئی دہلی، اگست۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی، کاروباری اور تکنیکی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کے درمیان، تعلیم ، ہنرمندی کو ترقی اور کاروبار کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے پیر کوآسٹریلیا انڈیا ایجوکیشن کونسل (اے آئی ای سی) کے چھٹے اجلاس میں میزبان ملک کے وزیر تعلیم کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی اور وہاں کے وزیر تعلیم کے سامنے ہندوستانی طلباء کے ویزا سے متعلق مسائل کو بھی اٹھایا۔مرکزی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی (ڈبلیو ایس یو) کیمپس میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ مسٹر پردھان نے آسٹریلیا جانے والے ہندوستانی طلباء کے لیے زیر التواء ویزا کیسوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ آسٹریلیائی وزیر نے تعاون کرنے اور زیر التواء ویزا کیسز کو جلد نمٹانے کی یقین دہانی کرائی۔دونوں وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی تعلیم پر ایک ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان کیا تاکہ دونوں ممالک میں ریگولیٹری ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں مشترکہ مفاہمت پیدا کی جا سکے اور اداروں کی دو طرفہ نقل و حرکت کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔ اس میٹنگ میں دونوں فریقین نے تعلیم، ہنرمندی کی ترقی، تحقیق، اختراعات اور صنعت کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر مثبت بات چیت کی۔ ریلیز کے مطابق مسٹر پردھان نے آسٹریلیائی یونیورسٹیوں اور ہنر مند اداروں کا ہندوستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے اور ہندوستانی اداروں کے ساتھ تعاون کے شعبوں کی تلاش کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے جیسن کلیئر کو اس سال کے آخر تک ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ بیان میں کہا گیا ہے، "دونوں وزراء نے ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجی کے تحت تعلیم کو ایک اہم ستون بنانے کے نظریہ سے تعلیم، ہنر اور تحقیق میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کا اظہار کیا ۔ میٹنگ میں مسٹر پردھان نے کہا کہ اے آئی ای سی تعلقات تعلقات کو آگے بڑھانے اور ورکنگ ریلیشن شپ کو فروغ دینے کے لیے ایک بہت موثر پلیٹ فارم ہے۔ اے آئی ای سی کا ساتواں اجلاس اگلے سال ہندوستان میں ہوگا۔ریلیز کے مطابق میٹنگ میں مسٹر پردھان نے دونوں ممالک کے درمیان آیوروید، یوگا، زراعت وغیرہ کے شعبوں میں تحقیق میں تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے اسکل سرٹیفیکیشن اور کان کنی، لاجسٹک مینجمنٹ جیسے شعبوں میں تعاون کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے ڈیجیٹل یونیورسٹیاں اور گتی شکتی یونیورسٹیاں قائم کی ہیں جس کے لیے دونوں ممالک نصاب اور دیگر پہلوؤں کو تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ مسٹر پردھان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان گیان سیتو تعمیر کرنے ،باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے تعلیم، ہنر اور تحقیق میں آسٹریلیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles