کرس راک کا اگلے آسکر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی سے انکار
لاس اینجلس، ستمبر۔رواں سال آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران تھپڑ کا واقعہ پیش آنے کے پانچ ماہ بعد کرس راک نے اگلے سال ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دینے سے انکار کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 28 اگست کو کرس راک نے ایک تقریب میں اسٹینڈ اَپ کامیڈی کرتے بتایا کہ اْنہیں اگلے سال کے آسکر ایوارڈز کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔اْنہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ کی اس سب سے بڑی رات کا حصّہ دوبارہ بننا کسی موقع واردات پر دوبارہ جانے کے مترادف ہوگا۔اْنہوں یہ بھی بتایا کہ میں نے تھپڑ والے واقعے کے بعد ہونے والی سپر باؤل کمرشل کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔خیال رہے کہ کرس راک نے 2005ء اور 2016ء میں بھی آسکر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کی تھی۔