کرسٹن کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ نہ سمجھنا غلط ہے: وان

لندن، مئی۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ اور نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی برینڈن میک کولم کو ملک کی ٹیسٹ ٹیم کی رہنمائی کے لیے مقرر کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اس کام کے لیے زیادہ موزوں تھے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان 40 سالہ میک کولم کو حال ہی میں انگلینڈ کے کرکٹ مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔ میک کولم آئی پی ایل 2022 سیزن کے اختتام پر کے کے آر کے کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور لارڈز میں 2 جون سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بین اسٹوکس کی قیادت والی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ وان نے میک کولم کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹیلی گراف میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کے پاس تجربے کی کمی ہے اور انہیں ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وان نے کہا کہ انہیں بہت جلد بہت سی اصلاحات کرنا ہوں گی، لیکن اگر ایسا جلد نہ ہوا تو ان کی تقرری کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

Related Articles