کترینہ کی پری ویڈنگ ساڑھی کو 40 مزدوروں نے 18 سو گھنٹے میں تیار کیا
ممبئی،دسمبر۔پری وینڈنگ شوٹ کے دوران کترینہ نے سفید گاؤن کے بجائے ایک خوبصورت ساڑھی پہنی تھی، جسے سبیاساچی نے ڈیزائن کیا تھا۔ میڈیاکے مطابق اس خوبصورت ساڑھی کو 40 مزدوروں نے 1800 سے زائد گھنٹے لگا کر تیار کیا تھا۔کترینہ کیف اور وکی کوشل حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ اب انہوں نے پری ویڈنگ فوٹو شوٹ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔کترینہ کیف کا پورا برائیڈل لک ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے تیار کیا تھا ،جس کی تفصیلات اب انہوں نے شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ’ دلہن کترینہ کیف نے ہاتھ سے بنے ہوئے مٹکا سلک میں ایک کلاسیک سبیا ساچی ریڈ برائیڈل لہنگا پہنا ہے۔ اس لہنگے میں مہین ٹیلا ورک ہے اور مخملی کڑھائی والے ریوائیول زردوزی بارڈر ہیں۔ کترینہ کے گھونگٹ کو الیکٹروپلیٹیڈ سونے میں ہاتھ سے پیٹا چاندی میں ہاتھ سے بنے کرن کے ساتھ کسٹم ٹرم کیا گیا۔سبیا ساچی نے آگے لکھاکہ ’’لہنگے کو سبیا ساچی ہیریٹج جیولری کے ہاتھ سے بنے موتیوں اور 22کیریٹ سونے، بنا کٹے ہیروں کے بیس پیک برائیڈل جیولری کے ساتھ پیئر کیا گیا۔سبیا ساچی نے لکھاکہ دولہے وکی کوشل نے ایک آئیوری سلک شیروانی پہنی ہے جس میں کافی مشکل میروری کڑاھئی ہے۔ وکی نے سلک کرتا اور چوڑی دار پائجامہ پہنا تھا۔ کرتے پر سونے سے ملا بنگال ٹائیگر بٹن ہے۔ شال ایک ٹسر جارجیٹ ہے جس میں ایک زری مروری کڑاھئی دار پلو اور بارڈر ہے۔ گولڈ بنارسی سلک ٹشو صافہ کو سبیا ساچی ہیریٹیج جیولری سے 18 کیریٹ سونے میں پنّہ، شاندار کٹ اور روز کٹ ہیرے، کوارٹز اور ٹوملائن میں جڑے ہوئے کلانگی اور اسٹیٹمنٹ نیکلیس کے ساتھ پیئر کیا گیا ہے۔‘‘کترینہ کیف نے انیتا شراف اداجانیہ کے ڈیزائن کردہ کلیرا پہنا۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کلیریمیں کلیو، ایلیسیئن جیسے بائبل کے الفاظ شامل تھے۔کترینہ کیف کی کلیرے میں برڈ چارمس کو دکھایا گیا۔ اس میں 6-7 میسنجرر ڈب تھے۔ دلہن نے اسے اپنے چوڑا کے آگے پہنا۔کترینہ نے وکی کو پلیٹینیم بینڈ پہنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کترینہ نے پلیٹینیم کی ٹفنی سولیسٹ رنگ پہنی، جب کہ وکی نے اپنی رنگ فنگر میں پلیٹینیم میں ٹفنی کلاسک بینڈ پہنا۔