کترینہ کیف شادی پر کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنیں گی؟

ممبئی،اکتوبر۔معروف بالی ووڈ اداکار کترینہ کیف کی ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی شادی پر بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنیں گی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، اداکار کترینہ کیف رواں سال نومبر یا دسمبر میں ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے والی ہیں اور دونوں اداکاروں کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنیں گی۔خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بارے میں کچھ عرصے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم، دونوں اداکاروں نے ہمیشہ یہ کہہ کر ان خبروں کی تردید کی کہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔مبینہ طور پر دونوں اداکاروں کے درمیان رشتہ اس وقت شروع ہوا، جب اداکار وکی کوشل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ کترینہ کو پسند کرتے ہیں جبکہ اداکارہ کترینہ کیف نیاس معاملے پر خاموشی اختیار کرنیکا فیصلہ کیا۔دونوں اس وقت سے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جب امریکی گلوکار نک جونس نے غلطی سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنالی تھی۔تاہم ، کترینہ اور وکی نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کی بہت کوشش کی، لیکن مداح ان کی تصویروں اور ویڈیوز کو ہمیشہ بہت پسند کرتے ہیں۔

 

Related Articles