عالیہ بھٹ کا ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘کے لئے معاوضہ سامنے آ گیا

ممبئی،مارچ۔ بالی وڈ کی اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا سامنے آگیا۔بالی وڈ کی نئی ہٹ فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی ہیروئن عالیہ بھٹ نے فلم میں کام کرنے کے لئے 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم لی تھی۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی ‘ کی باکس آفس پرکامیابی کے بعد عالیہ بھٹ اپنے معاوضے میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم میں گنگوبائی کا کردار ادا کیا ہے جو 1960 کی دہائی میں ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا کماٹھی پورہ کی طاقتور خواتین میں سے ایک تھیں۔بالی وڈ کے مشہورہدایت کارسنجے لیلی بھنسالی کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار رہی تھی۔گنگوبائی کی فیملی نے فلم کی ریلیزرکوانے کی کوشش بھی کی تھی۔’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کوگزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا جوعالمی باکس آفس پرشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 100 کروڑسے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔

9 P.S.I. 38
Entertainment

Related Articles