کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، کترینہ اور وکی کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں بالی ووڈ نگری کے کئی بڑے نام شامل ہیں۔اب تک کی اطلاعات میں کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کائرہ اڈوانی، ورون دھون، نتاشا دلال، اور دیگر کے نام سامنیآئے ہیں۔واضح رہے کہ میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک منعقد ہوں گی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہیکہ شادی کے لیے راجستھان کیضلع سوائی مادھوپور کے سکس سینس فورٹ ہوٹل میں بکنگ کی گئی ہے۔وکی اور کترینہ کی ٹیمز نے پہلے ہی جے پور جا کر انتظامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

Related Articles