بالی ووڈ اداکارہ شمع سکندر نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

نئی دہلی،فروری۔ بالی ووڈ اداکارہ شمع سکندر نے اپنے منگیتر جیمس میلینر کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ رواں ماہ میں شادی کرنے جارہی ہیں، یہ جوڑا دو سال پہلے ہی شادی کرنے والا تھا لیکن کرونا کی وجہ سے ان کی شادی تاخیر کا شکار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ’’میں نے اور جیمنز نے اس دن کا انتظار دو سال کیا ہے،ہماری شادی کرسچن طرز پر ہوگی، ہم اسے مزید بین اقوامی طرز کی بنانے کی کوشش کریں گے کیوں کہ ہمارے زیادہ رشتے دارد بیرون ملک مقیم ہیں، یہ شادی اصل میں ’انڈیا اور امریکہ دونوں کا میل ہیں‘،مجھے سفید شادیاں بہت پسند تھیں لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری شادی بھی ایسی ہی ہوگی جس میں کلاس اور نفاست ہو‘‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’’میں زیادہ رسومات پر یقین نہیں رکھتی،میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ شادی میں پیار اور خوشیاں ہوں، میرے لیے شادی رسموں سے زیادہ روح کا رشتہ ہے‘‘۔اداکارہ کی شادی 10 مارچ کو گووا میں ہوگی۔اداکارہ نے فلموں میں کام کرنے سے پہلے ڈراموں میں کام کیا ہیں جن میں یہ میری لائف ہیں اور بال ویر قابل ذکر ہیں،اداکارہ کو شہرت 2004ء میں یہ میری لائف ڈرامے سے حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا ہیں جن میں ’پریم آنگن اور من، اس کے علاوہ اداکارہ نے فلم انش میں سپورٹنگ کردار بھی کیا۔

Related Articles