کانپور حادثے کے متاثرین سے یوگی کی ملاقات، ’بیداری ہی بچاؤ‘

کانپور:اکتوبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ رات کانپور ضلع میں پیش آئے دو خوفناک سڑک حادثات کے متاثرین سے اتوار کو یہاں واقع ہیلٹ اسپتال میں ملاقات کر کے ان کا حال چال جانا اور ریاستی باشندوں سے اپیل کی کہ سڑک حادثات کے بارے میں بیداری ہی سڑک حادثات سے بچانے کی واحد ترکیب ہے۔ اس لئے لوگ مال بردار گاڑیوں سے ہرگز سفر نہ کریں۔یوگی نے اسپتال میں متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ انہوں نے دونوں سڑک حادثے کے زخمیوں سے مل کر ان کا حال چال جانا ہے۔ سبھی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔کل دیررات ٹرکٹر۔ٹرالی پلٹنے سے 26افراد کی جانچ چلی گئی۔ ان کے آخری رسومات کی ادائیگی پائے تکمیل تک پہنچنے کو ہے۔ مقامی نمائندے مغموم متعلقین سے مل کر ان کی ڈھارس بندھا رہے ہیں۔ملحوظ رہے کہ کانپور کے ساڑھ تھانہ علاقے میں کل رات ٹرکٹر۔ ٹرالی پلٹنے سے پیش آئے سڑک حادثے میں 26افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں تین کی حالت ہنوز نازک ہے۔ وہیں چکیری تھانہ علاقے میں آج علی الصبح ایک لوڈر میں سوار ہوکر وندھیا چل جارہے عقیدت مندوں کی گاڑی میں ٹرک نے ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں ایک ہی کنبے کے 5افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 10سے زیادہ زخمی ہوگئے۔وزیر اعلی نے کہا’دوسراحادثے آج علی الصبح تین بجے پیش آیا۔ اس میں وندھیا چل دھام کی جانب روانہ عقیدت مندوں کے لوڈر پر ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی ۔ اس حادثے میں بھی 05افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ یوگی نے کہا کہ اس حادثے میں زخمی فراد کا علاج اسی اسپتال میں جاری ہے۔ اسپتال کی ٹیم پوری یکسوئی کے ساتھ علاج میں مصروف ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا بھی زخمیوں کا حال چال جاننے کے لئے وزیر اعلی کے ہمراہ اسپتال پہنچے تھے۔یوگی نے کہا’جن کنبوں نے اپنے اہل خانہ کو کھویا ہے۔ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی میں اوراسمبلی اسپیکر یہاں پہنچے ہیں۔ حکومت نے ایسے حادثات کو روکنے کے لئے وقت وقت پر بیداری مہم کا انعقاد کیا۔ بیداری ہی ایسے حادثے سے ہمیں بچانے کی واحد ترکیب ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے پر صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔متاثرہ کنبوں کو وزیر اعظم راحت فنڈ اور وزیر اعلی راحت فنڈ سے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مہلوکین کے آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد یہ رقم ان کے اہل خانہ کو دی جائے گی۔وزیر اعلی نے کہا’میں نے آج بھی اور کل بھی محکمہ ٹرانسپورٹ کے افراد کو ہدایت دی ہے کہ ٹرکٹر۔ٹرالی اور ٹرک کا استعمال مال برداری کے لئے ہونا چاہئے۔ سواریوں کی آمدورفت کے لئے اسے استعمال نہیں کرنا ہوگا۔ اس کے لئے ہم بیداری اور عوامی شراکت داری کے ساتھ پروگرام آگے بڑھائیں گے۔ سڑک حادثات روکنے کے لئے میں نے محکمہ داخلہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کئے ہیں۔

Related Articles