دھنتیرس کے دن ریاست کے ساڑھے چار لاکھ خاندان ’گرہ پرویش‘ کریں گے- شیوراج

بھوپال، اکتوبر ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بنائے گئے ساڑھے چار لاکھ گھروں میں داخلہ حاصل کرنے والے خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مسٹرچوہان نے رہائش گاہ کے دفتر سے میڈیا کے ذریعے یہ پیغام دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دیوالی آج سے شروع ہو رہی ہے اور اس مبارک دن لوگ اپنے گھروں میں داخل ہوں گے۔ تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات۔ آج دھنتیرس کے دن ریاست کے لوگوں کو وزیر اعظم مسٹرمودی کا آشیرواد مل رہا ہے۔ وزیر اعظم گرہ پرویش کے پروگرام کا ورچوئل آغاز کریں گے۔مسٹرچوہان نے کہا کہ گرہ پرویش کرنے والے خاندانوں میں جوش وخروش اور خوشی کا ماحول ہے۔ اہل خانہ اپنے اپنے گھروں میں رنگولی بنا رہے ہیں۔ ناریل پھوڑکر گرہ پرویش کرایاجائے گا اور گھروں میں چراغاں کیے جائیں گے۔ جہاں جہاں گھر بنائے گئے ہیں، وہاں ہرگاؤں میں دھوم دھام کے ساتھ گرہ پرویش پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ اس میں تمام وزراء اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے۔

Related Articles