کاجول نے کس اداکارہ کی وجہ سے اجے کو علیحدگی کی دھمکی دی؟
ممبئی،اپریل۔رشتہ ازدواج میں منسلک اداکاروں کے دیگر اداکاراؤں کے ساتھ افیئر کی خبریں مداحوں کے لیے نئی نہیں اور پھر بالی وڈ انڈسٹری میں تو ایسی خبریں گاہے بگاہے سامنے آتی ہی رہتی ہیں جن میں سے زیادہ تر افواہیں ہوتی ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ کی معروف جوڑی اجے دیوگن اور کاجول میں 2010 میں اختلافات اس وقت ہوئے جب اداکار کی فلم ونس اپون ٹائم اِن ممبئی ریلیز ہوئی۔فلم کی عکس بندی کے دوران یہ افواہیں سامنے آئیں کہ اجے اور اداکارہ کنگنا رناوت میں قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں، ان دنوں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح میڈیا پر پھیل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجل نے اجے کو دھمکی دی کہ اگر یہ سب ختم نہ ہوا یا اس میں سچائی ہوئی تو وہ اپنے بیٹے یگ اور نائسا کو لے کر علیحدہ ہوجائیں گی۔اجے دیوگن نے کیا کہا؟بعدازاں اجے دیوگن نے میڈیا کو انٹرویو دیا اور تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ شادی کے بعد لوگوں کے افیئرز نہیں ہوتے لیکن کبھی کبھار میڈیا عام سی بات کو غلط انداز میں پیش کرتا ہے۔اجے کا کہنا تھا کہ میں کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ میرے نام کے ساتھ کسی کا نام منسلک کرے، میں اپنے کام سے پیار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ کاجل اور اجے کی شادی 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی۔