ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بنی برہماستر

ممبئی، دسمبر۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اسٹارر والی فلم برہماستر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری والی فلم برہماستر : پارٹ ون شیوا رواں سال ریلیز ہوئی ہے۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا تھا ۔برہماستر ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے۔ اس میں امیتابھ بچن، مونی رائے، ناگ ارجن نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ بعدازاں اس فلم کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا گیا۔ یہ فلم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔ آیان مکھرجی نے کہا "میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر برہماستر کے ڈیجیٹل پریمیئر کے ردعمل سے بہت خوش ہوں۔ برہماستر کے لیے پوری ٹیم نے جو کوششیں کی ہیں وہ خوب رنگ لائیں۔ میں تمام ناظرین، ہمارے مداحوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ وہ برہماسترکو اور اب ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ملنے والے رسپانس سے خوش ہیں۔ یہ ان سبھی کے لیے ایک ڈریم پروجیکٹ تھا، اور آیان مکھرجی کے لیے بھی، جنہوں نے اس پر ایک دہائی تک کام کیا۔

Related Articles