ڈراپ ان پچز کی فزیبلٹی رپورٹ دونگا، اس پر فیصلہ پاکستان کریگا، ڈیمئن ہوف

ایڈیلیڈ ،جولائی۔ ایڈیلیڈ کے چیف کیوریٹر ڈیمئن ہوف نے کہا ہے کہ وہ ڈراپ ان پچز سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ پی سی بی کو فراہم کریں گے، تاہم یہ پی سی بی پر منحصر ہے کہ وہ اس معاملے پر مزید کیا فیصلہ کرنا چاہیں گے۔ آسٹریلیا کی مٹی یہاں پچ میں باؤنس لائے گی۔ ان کا دورہ پاکستان بہت خوشگوار اور مثبت رہا ہے۔ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وہ 12 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد 28 جولائی بروز جمعرات کو واپس آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔ ڈیمئن ہوف نے کہا کہ ان کی پاکستان آمد کا مقصد کیوریٹرز کو پچز کی تیاری متعلق معلومات فراہم کرنا تھا، جیسا کہ وہاں گیند میں باؤنس لانے کے لییکتنا گھاس چھوڑا جاتا ہے۔ انہوں نے کیوریٹرز اور کوچز کو پچ کو رول کرکے بھی دکھایا۔ ان کا کہنا ہے کہ تبادلہ خیال کے دوران کئی نئیآئیڈیاز سامنے آئے۔ یہاں مختلف موسم کے باوجود کیوریٹر ڈیپارٹمنٹ سخت محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشینری ایک ایسی چیز ہے جو ہر بدلتے روز کے ساتھ اپ گریڈ ہوتی رہتی ہے ،فی الحال پاکستان میں استعمال ہونے والی مشینری ٹھیک ہے۔

Related Articles