ہاکی انڈیا نے خواتین کی جونیئر ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کیا، لالریمسیامی کو کپتانی ملی

نئی دہلی، نومبر۔ہاکی انڈیا نے پیر کے روز خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ جنوبی افریقہ 2021 کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹوکیو اولمپکس میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کا حصہ رہنے والی فارورڈ لالریمسیامی ہمر کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے، جب کہ دفاعی کھلاڑی اشیکا چوہدری کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ جینکے شاپ مین نے ٹیم کے انتخاب کے بارے میں کہا، فائنل سلیکشن میں 18 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا بہت مشکل تھا، خاص طور پر جب ممکنہ کور ٹیم کے تمام 28 کھلاڑیوں نے گزشتہ مہینوں میں بہت محنت کی ہے اور اچھی پیش رفت کی ہے۔ لیکن ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے ایک مضبوط ٹیم منتخب کی ہے جو جونیئر ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، سینئر ٹیم کے تجربے اور کچھ شاندار نوجوان صلاحیتوں کے ساتھ ہم ہندوستان کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ٹیم بہت پرجوش ہے، کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ا طویل وقت تک انتظار کیا ہے اور ہم اس بہترین موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپک میں ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کے دیگر ارکان سلیمہ ٹیٹے اور شرمیلا دیوی نے بھی ٹوکیو اولمپکس میں 18 رکنی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ ورلڈ کپ 5 دسمبر سے شروع ہوگا جس میں دنیا بھر سے ٹاپ 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہندوستان کو گروپ سی میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا، جاپان اور روس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 دسمبر کو روس کے خلاف میچ سے کرے گی۔

Related Articles