ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کی تعمیر کے لئے جن سنگھ کا قیام کیا تھا:سوتنتر دیو

دیوریا:جولائی۔ اترپردیش کے جل شکتی وزیر و ریاستی بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے بدھ کو کہا کہ جن سنگھ کے فاونڈ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے ملک کے غریبوں کے فلاح اور ملک کی تعمیر کے لئے اس تنظیم کا قیام کیا تھا۔ اس سے متاثر ہوکر ہی ملک و ریاست میں بی جے پی کی مضبوط حکومتیں غریبوں کے لئے کام کررہی ہیں۔ ڈاکٹر مکھرجی کی 121ویں جینتی کے موقع پر سنگھ نے ان کی زندگی پر مبنی کتاب ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ۔شخصیت اور تخلیقیت کا اجرا کرنے کے بعد کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی مساوی سماج اور غریبوں کے فلاح کے لئے تا عمر کام کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کے جدوجہد ہی کا ثمر ہ ہے کہ ملک اور ریاستوں میں بی جے پی کی مضبوط سرکاریں مفاد عامہ و غریب بہبود کے لئے وقف ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ آج کی تاریخ میں بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ یہ پارٹی اپنے وفادار کارکنوں کے ذریعہ کام کررہی ہے۔ بی جے پی ایک خاص کنبے کی پارٹی نہ ہوکر ملک کے فلاح اور ملک کی ترقی کی شناخت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے وزیر اعظم مودی اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ملک و ریاست میں ترقی، بہتر حکمرانی، غریب بہبود اور خاتون سیکورٹی کے لئے نئی نئی جہتیں قائم ہورہی ہیں۔ بی جے پی ریاستی صدر نے دعوی کیا کہ جن سنگھ کی لگاتار پختہ ہوتی حب الوطنی کے نظریہ سے گھبرا کر ایک بار نہرو نے جن سنگھ کو کچلنے کی دھمکی دی تھی۔ اس پر ڈاکٹر مکھرجی نے کہا تھا کہ وہ اپنے کارکنوں کی محنت ، قربانی، تپسیا، خدمت سے نہرو کے ملک مخالف نظریات کو کچل دیں گے۔ سنگھ نے کہا کہ 03اراکین پارلیمنٹ کی پارٹی آج وزیر اعظم مودی کی قیادت میں 300اراکین والی پارٹی بن کر ڈاکٹر مکھرجی کے اس قول کو سچ ثابت کررہی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک سے کانگریس کا وجود تقریبا تقریبا ختم ہوچکا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی نےایک دیش میں دو ودھان، دو نشان اور دو پردھان نہیں چلیں گے کے نعرے کو لے کر جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کو نچھاور کردیا تھا۔ آج وزیر اعظم مودی کی قیادت میں وزیر داخہ امت شاہ نے جموں۔ کشمیر سے آرٹیکل 370ختم کر کے بی جے پی کی حکومت نے نہ ڈاکٹر مکھرجی کو سچی خراج عقیدت پیش کی ہے۔ ڈاکٹر مکھرجی نے ہمیشہ اپنے نظریات کو ترجیح دی۔

Related Articles