چھ سالہ پوتی نے دادی کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا

واشنگٹن،فروری ۔ امریکہ میںگاڑی میں 6سالہ پوتی نے اپنی دادی کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست فلوریڈا میں اْس وقت پیش آیا جب 57سالہ خاتون 6سالہ پوتی کو پچھلی نشست پر بٹھا کر کار چلا رہی تھیں،پوتی نے پچھلی نشست پر رکھے بیگ سے بندوق نکال لی اور اسے کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگی جبکہ دادی بالکل لاعلم رہیں،کمسن بچی سے اچانک گولی چل گئی جو دادی کی کمر میں جا لگی۔ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles