پیرس میں سعودی میوزک بینڈ کی شاندار پرفارمنس

پیرس،اکتوبر۔سعودی عرب کے معروف میوزک بینڈ ‘میوزک ماسٹر پیس’ نے پیرس میں شاندار پرفارمنس دی، اس کانسرٹ کا انعقاد 7 اکتوبر کو پیرس میں کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کانسرٹ سعودی عرب اور فرانس کے اشتراک سے ہوا جس کی میزبانی سعودی میوزک کمیشن نے کی، اس کانسرٹ کا مقصد دونوں ملکوں کی ثقافت کو فروغ دینا تھا۔ سعودی میوزک کمیشن کی جانب سے پیرس میں تھیٹر ڈو چیٹلیٹ میں میوزیکل پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سعودی اور مغربی موسیقی کو ایک ساتھ لاکر دونوں ممالک کی ثقافت کو مضبوط بنانا ہے۔ سعودی میوزک کمیشن کا بتانا تھا کہ پیرس میں یہ پہلا کانسرٹ تھا جس میں سعودی بینڈ نے پرفارم کیا۔ اس پرفارمنس میں 22 موسیقاروں کے ساتھ 40 گلوکار تھے، یہ پیرس اور سعودی عرب کے فنکاروں کی مشترکہ پرفارمنس تھی۔

 

Related Articles