پولینڈ 2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی

وارسا، مارچ۔پولینڈ نے منگل کو کھیلے گئے پلے آف میچ میں سویڈن کو 2-0 سے شکست دے کر تاریخ میں نویں بار اور لگاتار دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔کپتان رابرٹ لیوینڈوسکی نے 49ویں منٹ میں پنالٹی سے گول داغ کر کھاتہ کھولا اور پھر مڈفیلڈر پیوٹر زیلنسکی نے 72ویں منٹ میں سویڈن کے ڈیفنس میں سیند لگاکر کو شاندار گول داغ اور اسکور کو 2-0 کر دیا۔ پولینڈ نے اس کے بعد ڈیفنس کو مضبوط رکھا اور میچ 2-0 سے جیت لیا۔پولینڈ کے صدر اینڈریز ڈوڈا نے اس شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ’’براوو وائٹ ریڈ۔ پولینڈ سر بلند کر کے قطر جائے گا۔ بہت اچھے میچ کے بعد شاندار کامیابی۔ یہ ایک مستحق فتح ہے۔ مجھے فخر ہے۔واضح رہے کہ 2022 کا فیفا ورلڈ کپ قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

Related Articles