پنگھل، جیسمین سیمی فائنل میں، تمغہ یقینی

برمنگھم، اگست ۔ سابق عالمی چمپئن شپ میڈلسٹ باکسر امیت پنگھل اور جیسمین نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں جمعرات کو اپنے اپنے زمروں کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ہندوستان کے لیے دو تمغے یقینی بنائے۔ پنگھل نے مردوں کے 48 کلوگرام کوارٹر فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے لینن ملیگن کو 5-0 سے شکست دی۔ دوسری جانب 2021 ایشین چیمپئن شپ میں جیسمین نے خواتین کے 60 کلوگرام کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹرائے گارٹن کو 4-1 سے شکست دی۔ سابق عالمی نمبر ایک پنگھل نے گولڈ کوسٹ 2018 گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اب ان کا مقابلہ ہفتہ کو ہونے والے سیمی فائنل میں زامبیا کے پیٹرک چنائیمبا سے ہوگا۔ اس سے قبل نکھت زرین، نیتو، محمد حسام الدین نے اپنے اپنے زمروں کے سیمی فائنل میں پہنچ کر ہندوستان کے لیے تمغے کو یقینی بناچکے ہیں۔

Related Articles