پریانکا چوپڑا کا ٹوئٹر پر بلیو ٹک دوبارہ ملنے پر ردِعمل

ممبئی،اپریل۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی ٹوئٹر پر بلیو ٹک واپس مل گیا۔ پریانکا چوپڑا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلیو ٹک دوبارہ ملنے پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے بلیو ٹک دوبارہ ملنے پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’واہ! پتہ نہیں کیسے لیکن بلیو ٹک واپس آ گیا ہے اور اب میں پھر سے پریانکا بن گئی ہوں!‘واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ان تمام ویری فائیڈ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹا دیا تھا جنہوں نے ٹوئٹر کی بلیو سروس نہیں خریدی تھی۔ اس عمل کے نتیجے میں بابر اعظم، ملالہ یوسفزئی، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، شاہد کپور اور کئی دیگر مشہور شخصیات ٹوئٹر ہینڈل سے بلیو ٹِکس ہٹا دیے گئے تھے۔اب آہستہ آہستہ ایک سے دو دنوں میں بہت سی مشہور شخصیات کے بلیو ٹِکس بحال ہو گئے ہیں۔

Related Articles