جان ابراہم نے 49ویں سالگرہ سے قبل انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں؟

ممبئی،دسمبر۔بھارتی معروف اداکار جان ابراہم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر موجود اپنی ساری پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں جان ابراہم کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جبکہ اکاؤنٹ دوبارہ سے بحال ہونے کے باوجود بھی اس پر کوئی پوسٹ نظر نہیں آ رہی ہے۔انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 9.7 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار جان ابراہم سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے خود اپنی 49ویں سالگرہ سے قبل ساری پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔میڈیا کے مطابق جان ابراہم کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے متعلق واضح معلوم نہیں ہے کہ آیا اْنہوں نے سب پوسٹس خود سے ڈیلیٹ کی ہیں یا آرکائیو کردی ہیں۔گزشتہ دونوں ریلیز ہونے والی جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میوا جیتے 2‘ نے بہترین بزنس کیا ہے.۔جان ابراہم کی جانب سے اپنی آنے والی نئی فلم ’اٹیک‘ کا پہلا ٹیزر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تقریباً ایک گھنٹہ قبل ہی جاری کیا گیا ہے جو کہ اگلے سال جنوری کی 28 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈز پر اس وقت جان ابراہم اور اْن کی ساتھی اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ جان ابراہم کی 17 دسمبر کو 49ویں سالگرہ بھی ہے۔

Related Articles