پربھاس اور کیرتی سینن کی جوڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم "ادی پرش” کے ٹیزر لانچنگ کی تقریب میں کیرتی سینن اور تلگو اداکار پربھاس توجہ کا مرکز بن گئے۔این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق شہر ایودھیا میں ہونے والی نئی فلم” ادی پرش "کے ٹیزرلانچنگ کی تقریب پرمرکزی کردار نبھانے والے اداکار پربھاس اور کیرتی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔تقریب کے دوران فلمی جوڑی کیرتی اورپربھاس کے درمیان ہم آہنگی دیکھی گئی۔ ایک موقع پر تو کیرتی نے پربھاس کے ماتھے پر پسینہ سکھانے کے لئے اپنا دوپٹہ بھی دیا۔جس کے بعد ٹوئٹر صارفین نے بھی دونوں اداکاروں کو لے کر مختلف تبصرے شروع کر دیے۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پربھاس کتنے اطمینان سے کیرتی سے بات کر رہے ہیں۔ایک اور صارف نے فلم کے ٹیزر میں دونوں اداکاروں کے اپنے ہی سین کو دیکھنے کی تصویر کو پوسٹ کیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کیا جوڑی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فلم ادی پرش جو کہ بیک وقت ہندی ، تیلگو ، تامل ، ملائم اور ریاست کرناٹک میں بولی جانے والی زبان کنڑ میں بھی پیش کی جائے گی۔ یہ فلم اگلے برس 13 جنوری سے نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ فلم کے ٹیزرکو یوٹیوب پر بیس گھنٹوں کے دوران چھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

 

Related Articles