پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے تھے لیکن اس کا رویہ مختلف ہے

ہمسایہ ملک نے بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کی ہے: وزیر دفاع

جموں،جولائی۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک (پاکستان) کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ تعلقات چاہتے تھے لیکن اس کا رویہ مختلف ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد جموں وکشمیر کو جنگ کا تھیٹر بنا دیا گیا لیکن ہمارے بہادر فوجی و دیگر سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی قربانیوں کے بدولت ملک کی خود مختیاری کو زک پہنچانے کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر دفاع نے جموں میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان تیزی سے دنیا کی بہترین جمہوریت اور سپر پاور بن کر ابھرا ہے ۔مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت پڑوسی ملک کے ساتھ دوستی کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کا رویہ مختلف ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد جموں وکشمیر کو جنگ کا تھیٹر بنا دیا گیا لیکن ہمارے بہادر فوجیوں اور دیگر سیکورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہندوستان کی سالمیت اور خود مختیاری کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔راج ناتھ سنگھ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ”ہم اپنے پڑوسی ملک (پاکستان) کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں لیکن پتہ نہیں پاکستان کیوں مختلف رویہ اختیار کررہا ہے “۔انہوں نے کہاکہ کرگل جنگ کے دوران پاکستانی درانداز بھارتی حدود میں گھس آئے تھے لیکن ہمارے بہادر فوجیوں نے جوابی کارروائی کی تو پاکستانی رینجرس اور دراندازوں کو چوکیوں سے بھاگنا پڑا۔وزیر دفاع کے مطابق وکرم بترا کرگل جنگ کے عظیم ہیرو ہیں اوراس جنگ کے دوران ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سبھی ہیروز ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں اپنے تمام شہداکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دراندازی کرنے والے پاکستانیوں کو واپس دھکیلنے کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ کرگل جنگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ سال 1961اور 75میں جنگیں ہوئیں جس دوران بھارتی افواج نے پاکستان کو شکست کا مزہ چکھایاانہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے ماضی میں بہت آپریشن کئے اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں بھی ہوں گےپاکستان ہمارا پڑوسی ہے، آنجہانی واجپائی جی نے کہاکہ ہم اپنا پڑوسی نہیں بدل سکتے ، ہم اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔وزیر دفاع کے مطابق جنگوں میں شکست کے بعد اب ہمسایہ ملک نے پراکسی جنگ شروع کی ہے تاکہ معصوم شہریوں کا خون بہایا جاسکے۔مسٹر سنگھ نے کہاکہ کرگل میں پاکستان نے شرارت کرنے کی کوشش کی اُس کو منہ کی کھانی پڑی اور آج تک وہ اس جنگ کو نہیں بھول سکا ہے۔اُن کے مطابق ایٹمی تجربے کے دوران ہمیں متوقع بین الاقوامی حمایت نہیں ملی لیکن واجپائی جی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خاطر واجپائی جی بس کے ذریعے پاکستان گئے اور وہاں پر ایک اعلامیہ پر دستخط بھی کئے لیکن پاکستان نے اس کے بدلے کرگل جنگ شروع کی ۔وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اگر کسی نے بھارت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو انہیں سبق سکھایا جائے گا۔پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کو واپس لینے کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پاس کی گئی کہ پی او کے ہندوستان کا حصہ ہے اور ایسا ہو کر رہے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ پی او کے پناہ گزینوں کو پورا انصاف ملنا چاہئے کیونکہ وہ بھارت کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ بابا امر ناتھ یہاں ہے تو ماتا شاردا وہاں کیسے ہوسکتی ہے؟وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ہماری طاقت کے بارے میں پوری طرح سے واقفیت حاصل ہے۔

 

Related Articles