ایف آئی ایچ کے صدر نے انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی

نئی دہلی، جنوری۔بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر طیب اکرام نے بدھ کو کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی اور انہیں اڈیشہ میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈ کپ اور ایف آئی ایچ سے متعلق دیگر معاملوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اکرام نے میٹنگ کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ایف آئی ایچ کی جانب سے، میں ہندوستان کے کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر انوراگ ٹھاکر کا اپنا قیمتی وقت نکالنے پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ یہ میرے لیے اور ایف آئی ایچ کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہماری بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی۔ میں ہاکی انڈیا اور ایف آئی ایچ کو مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کی شاندار تنظیم اور اُڈیشہ کے شائقین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہم نے اس بارے میں بھی بات کی کہ ایف آئی ایچ ہاکی کے فروغ کے معاملے میں کوچنگ سمیت دیگر معاملات پر کس طرح ہندوستان کی مدد کر سکتا ہے۔ وزیر موصوف نے ایف آئی ایچ کو ملک میں ہاکی کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے حکومت کی طرف سے مکمل عزم کا یقین دلایا۔ مجھے مستقبل میں واٹر فری ہاکی پچوں کے حوالے سے اپنے کام کے بارے میں اپ ڈیٹ دینے کا موقع بھی ملا۔ اکرام نے ٹھاکر سے ہندوستان کے اولمپک میزبانی کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے امکان پر وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اس سمت میں سنجیدہ ہے۔

Related Articles