پاکستان سیمی فائنل میں کسی بھی حریف کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، حفیظ

دبئی،نومبر۔پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم اعتماد سے سرشار ہے اور سیمی فائنل میں کس ٹیم سے سامنا ہوتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد سے پاکستانی ٹیم نے بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔پہلے میچ میں فتح کے بعد 2009 کا ورلڈ ٹی20 کپ جیتنے والی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی مضبوط ٹیم کے ساتھ ساتھ افغانستان اور نمیبیا کو بھی شکست دی۔اب سیمی فائنل میں پاکستان کو ممکنہ طور پر جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں کسی بھی حریف کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے ایک دن قبل انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں ہم اس بارے میں نہیں سوچتے کہ ہمیں کس حریف کا سامنا کرنا ہے، جس سے بھی مقابلہ ہو گا ہم اس کے لیے تیار ہیں کیونکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل سے قبل ہمارا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہے اور ہمیں اسی شدت اور اعتماد کے ساتھ ان کا سامنا کرنا ہے جیسے ہم نے سابقہ میچوں میں کیا ہے، ہمارا مقصد قوم کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ریکارڈ کی بات کی جائے تو پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان اب تین میچ کھیلے گئے ہیں اور تینوں میچوں میں پاکستان کی ٹیم کامیاب رہی ہے۔نمیبیا کے جارحانہ اننگز کھیلنے والے حفیظ نے اپنی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز میں بارش کے سبب صرف ایک میچ کھیل سکے اور پھر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہوگیا جس کی وجہ سے ہمیں صحیح طریقیسے تیاریوں کا موقع نہیں ملا لیکن اس کے باوجود پوری ٹیم اور مینجمنٹ نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ نے ٹیم کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ کردیا تھا کیونکہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں اگر آپ پہلا میچ جیت جاتے ہیں تو اس سے آپ کو بہت اعتماد ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھارت کے خلاف کافی میچوں میں ٹیم کا حصہ رہا اور شکست کے بعد ہمیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا تھا لیکن مجھے مجھے خوشی ہے کہ میں اس مرتبہ اس ٹیم کا حصہ ہوں جس نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دی۔محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گفتگو سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے اور میں ورلڈ کپ کے بعد فیصلہ کروں گا کہ مجھے کیا کرنا ہیان کا کہنا تھا کہ میں بہت جذباتی کھلاڑی ہوں اور پاکستان کے لیے کھیلنا فخر کی بات ہے۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا سے ہو گا

Related Articles