پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ پہنچ گئی، میچز سے قبل کیمپ کی تیاری شروع

ایمسٹرڈم،اپریل۔ ایشیا کپ ہاکی کی تیاری کیسلسلے میں پاکستانی ٹیم عمر بھٹہ کی قیادت میں جمعے کی رات ہالینڈ پہنچی۔ دورہ یورپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ، بیلجیئم اور اسپین کی ٹیموں کے ساتھ چھ میچز کھیلے گی۔ ایمسٹرڈم میں کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے تین روزہ تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا، دورے کے آخری مرحلے میں پاکستانی ٹیم اسپین کے خلاف تین میچز کھیلے گی۔ روانگی سے قبل کپتان عمر بھٹہ نیدورہ یورپ کو ایشیا کپ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میچز سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ہمارا اصل ہدف ایشیا کپ ہے۔

Related Articles