پاکستانی مداحوں سے ملنے والا پیار متاثرکن ہے، دلجیت دوسانج

کراچی،اکتوبر۔ بھارتی گلوکاراور اداکار دلجیت دوسانج کا کہنا ہے کہ پاکستانی مداحوں سے ملنے والی محبت سے خوشی ہوتی ہے۔ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو میں بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے کہا کہ دبئی اور کینیڈا میں شوز کروں تو پاکستانی مداح بہت محبت سے ملتے ہیں۔ پاکستانیوں کی محبت سے بہت خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹ سانجھا ہوتا ہے۔ اداکار سہیل احمد کے ساتھ پنجابی فلم ’ بابے بھنگڑے پاندے نے میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میں نے پروڈیوسرسے کہہ دیا تھا کہ اگر سہیل احمد فلم نہیں کریں گے تو میں بھی نہیں کروں گا۔ سہیل احمد کو بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔دلجیت دوسانج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے ملنے والی محبت سے بہت متاثر ہوتا ہوں۔ پاکستانی مداح ہمیشہ ہی پیار نچھاور کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہمارے لیے کب کام کریں گے۔ پاکستانی مداحوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دیکھیں آپ کے آرٹسٹ سہیل احمد کے ساتھ کام کرلیا ہے۔

Related Articles